آن لائن لون ایپس ایف آئی اے کا ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کے حکم
لون کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے
آن لائن لون ایپس کے ذریعے سادہ لوح افراد کو قرضوں میں پھنسا کر سود لینے و بلیک میل کرنے کے حوالے سے راولپنڈی کے شہری کی بے بسی سے خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نوٹس لے لیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے محسن حسن بٹ نے سائبر کرائم ونگ سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، لون کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے متاثرہ کو موصول ہونے والی کالز پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
لواحقین کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر انسپیکٹر بدر شہزاد انکوائری کر رہے ہیں، ملزمان کی جانب سے کی جانے والی کالز کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا جبکہ کالرز کی اونرشپ اور لوکیشن کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی عبدالروف کی سربراہی میں ٹیم نے متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا۔
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ پر دو مختلف چھاپہ مار کارروائیاں کیں جس میں متعدد لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز کو قبضے میں لے لیا، جی ایٹ فور میں واقع متعلقہ لون ایپس کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے بھی غیر قانونی لون ایپس کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لون ایپس کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیر قانونی لون ایپس کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے سے درخواست کی جائے گی جبکہ غیر قانونی لون ایپس کے جانب سے کی جانے والی آن لائن تشہیر کو بھی بلاک کیا جائے گا۔
مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر موثر حکمت عمل اپنائی جائے گی۔ شہری لون ایپس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی صورت میں قریبی سائبر کرائم سرکل وزٹ کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔