اتنخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو، پی ٹی آئی تحفظات حل کرنے کی یقین دہانی
انتخابی اصلاحات کیلیے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی کے سربرا سردار ایاز صادق کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لاٸن شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم تارڑ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات پہ ننانوے فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پہ اتفاق ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو معاملات پر پی ٹی آٸی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آٸی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔