جناح ہاؤس حملہ چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد واپس روانہ
چیئرمین پی ٹی آئی انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 45 منٹ رہے
چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 45 منٹ رہے، جے آئی ٹی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوالات کئے اور ان کے جوابات قلمبند کرلئے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی میں ایلیٹ کی گاڑیوں، ایمبولنس سمیت جیمر والی کار بھی شامل تھیں۔ جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہوئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
پولیس کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کو لاہور میں دہشت گردی کے 10 مقدمات میں نامزد کیا جاچکا ہے ۔ پنجاب میں سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے 19 مقدمات درج ہیں ۔