کراچیشہری کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے منگھوپیر میں اے وی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے منگھوپیر میں اے وی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی قمر الزماں کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفتیشی افسسر نے کہا کہ ملزم سے برآمد اسلحے کا فارنزک کروانا ہے۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی ایس پی قمر الزمان موقع پر موجود نہیں تھے۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم ڈی ایس پی قمر الزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ملزم کے وکیل وسیم رحمان ایڈوکیٹ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل وقوعے کے وقت اپنے گھر پر تھے۔ فورس میں اسنیپ چیکنگ یا آپریشن کے لئے گاڑی دینا معمول ہے۔ میرا موکل 20 دنوں میں ریٹائر ہونے والا ہے۔ اصل ملزمان مفرور ہیں، میرے موکل کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی نے الزام عائد کیا کہ ہاشم مگسی کے ساتھی شہزاد متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور وقوعے کے وقت مسلح تھا۔