لاہور میں منشیات لے جانے والا ایک اور ڈرون پکڑا گیا

پولیس اور اے این ایف نے ڈرون قبضے میں لے لیا، پانچ پیکٹ برآمد

فوٹو ایکسپریس

پنجاب میں منشیات کے پیکٹ لے جانے والا ایک اور ڈرون فصلوں میں جا گرا جسے انسداد منشیات فورس نے قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں ڈرون کے ذریعے منشیات پاؤڈر (ہیروئن) کے پانچ پیکٹ منتقل کیے جارہے تھے کہ اسی دوران ڈرون قریبی کھیتوں میں گر گیا۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تو پولیس اوراینٹی نارکوٹکس نے وقوعہ پر پہنچ کر ڈرون کو قبضے میں لے لیا۔


پولیس حکام کے مطابق گرنے والے ڈرون سے پانچ پیکٹ ڈرگ پاوڈر کے برآمد ہوئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے کے قریب ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس اور اے این ایف منشیات کی سپلائی کیلیے ڈرون استعمال کرنے والے گینگ کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔
Load Next Story