آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں چار روپے سے زائد اضافہ
بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے ہوگیا
آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا پانچ روپے کا اضافہ کردیا۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، جس کے بعد بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا۔
نیپرا اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا، جس پر وفاقی حکومت نوٹی فکیشن جاری کرے گی اور پھر قیمتوں کا نفاذ ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔