کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات فوری رکوانے کا حکم
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شہری کی درخواست پر ایس بی سی اے کو تعمیرات فوری رکوانے کا حکم دیدیا۔
جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں قانونی تعمیرات کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت کے احکامات اور نوٹس کے باجود پلاٹ نمبر بی 172 بلاک 5 پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ بلڈر کی جانب سے بلڈنگ کے حوالے سے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ایس بی سی اے کو شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت میں تعمیرات کی حالیہ تصاویر بھی جمع کروادی گئیں۔
عدالت نے ایس بی سی اے کو تعمیرات فوری رکوانے اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔