نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت

نواز شریف کی فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، شہباز شریف کو جلد اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت

نواز شریف کی فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، شہباز شریف کو جلد اتحادیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت (فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اَپ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیراعظم کے ناموں کے لیے مشاورت ابھی جاری ہے۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر چلیں گے۔


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں اور فیصلوں کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شریک کیے بغیر فیصلے کیے جارہے ہیں، پی ڈی ایم بے خبر ہے، انہوں ںے اظہار ناراضی بھی کیا تھا جس پر نواز شریف نے ان سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
Load Next Story