گال ٹیسٹ شاہین آفریدی نے وکٹوں کی سینچری مکمل کرلی
فاسٹ بولر کے 2018 میں ڈیبیو کے بعد سے کوئی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کی وکٹ لیکر ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے 19 ویں بولر بن گئے۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کے پاس ہے ،انہوں نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں، وقار یونس نے 87 ٹیسٹ میں 373، عمران خان نے 88 ٹیسٹ میں 362، دانش کنیریا نے 21 ٹیسٹ میں 261، یاسر شاہ نے 48 ٹیسٹ میں 244، عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میں 236،ثقلین مشتاق نے 49 ٹیسٹ میں 208، مشتاق احمد نے 52 ٹیسٹ میں 185، شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میں 178، سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میں 178 ،سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میں 177، اقبال قاسم نے 50 ٹیسٹ میں 171 ،عمر گل نے 47 ٹیسٹ میں 163، فضل محمود نے 34 ٹیسٹ میں 139،انتخاب عالم نے 47 ٹیسٹ میں 125،محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میں 119، محمد اصف نے 23 ٹیسٹ میں 106، عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔
فاسٹ بولر 26 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 43 اننگز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔