لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو میں حادثہ ہوا، تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرانے کیوجہ سے حمزہ چوہدری کی موت ہوئی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کا جواں عمر صاحبزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد کے علاقے 7ایونیو کے قریب لیگی رہنما کے بیٹے حمزہ طارق چوہدری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھ میں سوار دوست زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی کھمبے سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں حمزہ طارق چوہدری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان بلیو ایریا سے شکر پڑیاں روڈ کی طرف تیز رفتاری میں جارہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ چوہدری خود گاڑی ڈرائیو کررہا تھا۔