لاہور 14 سالہ لڑکا غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ڈاکٹر فرار
محمد نبی خان کو لوز موشن لگے تھے، ڈاکٹر کے انجکشن لگاتے ہی پورے جسم پر انفیکشن ہوگیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی
ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجکشن لگائے جانے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاؤن میں 14 سالہ لڑکے نبی خان کو ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا دیا، جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نبی خان کے ورثا نے جعلی ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد نبی خان کو لوز موشن لگے تھے، جس پر گھر والے قریبی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ جیسے ہی اسے انجکشن لگایا گیا تو اس کے پورے جسم پر انفیکشن ہوگیا۔
پولیس نے محمد نبی خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ورثا کے مطابق ڈاکٹر دکان چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔