اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
بچی کھیلنے کے لیے نکلی تو دو نامعلوم افراد نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، اہل علاقہ نے دو افراد کو فرار ہوتے دیکھا
دارالحکومت میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمدانی ٹاؤن میں پیش آیا جس کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ شہزاد ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کھیلنے کے لیے نکلی تو دو نامعلوم افراد نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، اہل علاقہ نے دو افراد کو فرار ہوتے دیکھا۔
بچی کے والد نے ایف آئی آر میں ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔