راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو طلب کرلیا
سابق وزیر داخلہ کو صبح 11 بجے ایس پی ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹس کے ذریعے شیخ رشید احمد کو کل بروز بدھ صبح 11 بجے ایس پی ہیڈکوارٹر آفس طلب کیا گیا ہے، شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس انکے وکیل سردار شہباز خان کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز کا کہنا ہے کہ انکے موکل نے گالف سٹی میں اپنی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس کے چھاپے پر آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کیخلاف درخواست جمع کرائی تھی جس پر انہیں نوٹس بھیجا گیا ہے۔