ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان نے وارم اپ میچ میں بھارت کو شکست دے دی

کامران اکمل نے 50 گیندوں پر 92 رنزبنائے.

کامران اکمل نے 50 گیندوں پر 92 رنزبنائے. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نےمقررہ 20 اوورزمیں 3 وکٹوں کےنقصان پر185 رنز بنائے۔ ورات کوہلی 7چوکوں اور6چھکوں کی مددسے 75 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روہت شرما نے56 رنز کی شانداراننگزکھیلی۔

گوتم گمبھیر 10 رنز بنا کرعمر گل کی گینڈ پر بولڈ ہوئے۔جادوگراسپنرسعیداجمل نے وریندرسہواگ اورروہت شرما کوپویلین کی راہ دکھائی۔


پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔لیکن کامران اکمل اور شعیب ملک کابلا ایسا چلا کہ رکنے کا نام ہی نہ لیا۔کامران اکمل نے 50 گیندوں پر6 چھکوں اور5 چوکوں کی مددسے92 رنزبنائے، کامران اکمل اورشعیب ملک نے چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں 95 رنزاسکورکیے۔

کل سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story