وزیراعظم اور آصف زرداری کا نگراں حکومت کیلیے پی ڈی ایم جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

بلاول بھٹو اور سابق صدر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت اور انتخابی ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال

فوٹو فائل

وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور نگران سیٹ پر مشاورت کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہاوس پہنچے، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماوں کا استقبال کیا۔


وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگران سیٹ اپ کے بارے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں مشاورت ہوئی تاہم حتمی تاریخ کا تعین مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم بیٹھک میں عام انتخابات میں انتخابی ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات کی گئی۔
Load Next Story