کراچی گستاخانہ فلم کیخلاف نکالی جانے والی ریلی پرپولیس کی شیلنگ اورہوائی فائرنگ

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ہوائی فائرنگ کی اوردودرجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ہوائی فائرنگ کی اوردودرجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:

اسلامی جمیعت طلبا کےتحت گستاخانہ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پرپولیس نے شیلنگ اورہوائی فائرنگ کی۔



ریلی جب پی آئی ڈی سی پل کے قریب پہنچی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو روکنے کوشش کی۔ اسی دوران مظاہرین رکاوٹیں توڑ کرآگے بڑھے تو پولیس نے ان پرشیلنگ شروع کردی جس پرمظاہرین نے مشتعل ہوکر پولیس پر پتھراؤشروع کردیا جس کے نتیجے میں 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ہوائی فائرنگ کی اوردودرجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام بھی کیماڑی میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز مجلس وحدت المسلمین کی احتجاجی ریلی پرپولیس نے اس وقت فائرنگ کردی تھی جب ریلی امریکی قونصلیٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے تھے۔

Load Next Story