اسلام آباد میں اسکول طالبہ کے ساتھ اسلحے کے زور پر مبینہ اجتماعی زیادتی تین ملزمان گرفتار
والدہ کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج، تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا
وفاقی دارالحکومت میں زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسکول کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد تھانہ شالیمارکی حدودمیں اسلحہ کی نوک پر تین افراد نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی سمرن اسکول کے لیے گھر سے نکلی، سنیاڑی گاں میں اسلحہ کی نوک پر تین لڑکوں نے نازیبا حرکات کیں اورجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بروقت کارروائی کی اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حسین شکیل، جنید علی اور انس کے نام سے ہوئی جبکہ چوتھا ملزم رپورش ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ حراست میں لیے گئے تین ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔