منی پورمیں فسادات مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا دلخراش واقعہ

ہجوم نے مسیحی مردوں کو قتل کرنے کے بعد خواتین سے اجتماعی زیادتی کی

معمولی باتوں پر شور مچانے والے بھارتی میڈیا نے منی پور میں انسانیت سوز مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے:فوٹو:فائل

بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران ہجوم کومسیحی کوکی کمیونٹی کی دو خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھماتے دیکھا جا سکتا ہے۔


ہجوم نے مسیحی کے گھروں پر حملہ کرکے مردوں کوقتل کردیا اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خواتین سے زیادتی کے بعد انہیں برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا گیا۔

مودی سرکار نے منی پور میں انسانیت سوز واقعات کو مکمل طور پر نظرانداز کر رکھا ہے جبکہ بھارتی میڈیا عیسائیوں پر حملوں اور ان پر ہونے والے دلخراش مظالم کی کوئی کوریج نہیں کررہا ہے۔

 
Load Next Story