قرآن کی بے حرمتی عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا

اگر قرآن کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تو سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کردیں گے؛ عراقی وزیراعظم

اگر دوبارہ قرآن کو جلانے کی ناپاک کوشش کی گئی تو سفارتی تعلقات منقطع کرلیں گے؛ عراق ( فوٹو: فائل)

قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی اجازت دینے پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے خلاف عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ غم اور غصے سے بھرے مظاہرین نے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سویڈن: عین وقت پر نوجوان بائبل اور تورات نذر آتش کرنے سے دستبردار

مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگا دی اور عوام نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : سویڈن باز نہ آیا؛ قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کی پھر اجازت


جس پر عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا اور ساتھ ہی سویڈن میں عراق میں موجود اپنے چارج ڈی افیئرز کو بھی واپس بلا لیا۔

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر دوبارہ سویڈن نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تو سویڈن سے سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کردیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : قرآن پاک کی بیحرمتی ؛ عراق میں مظاہرین کا سوئیڈش سفارتخانے پردھاوا، آگ لگا دی

علاوہ ازیں عراقی سرزمین پر سویڈش ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا ورکنگ پرمٹ بھی معطل کر دیا۔

تاہم بعد ازاں جمعرات کو حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر ملک میں دوسری مرتبہ قرآن کو نذر آتش کیا گیا تو وہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گی۔
Load Next Story