ای سی سی اجلاس عام انتخابات کیلیے 425 ارب کی گرانٹ منظور
گرانٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے الیکشن کمیشن کی سمری منظورکرتے ہوئےعام انتخابات کیلیے ساڑھے 42 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات کیلیے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی، تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لے جائے گی، عام انتخابات کے لیے ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
ای سی سی کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کیلیے 20کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی گئی ۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی سنیما گھروں سے بجلی کے نرخ وصول کرنے کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔
برآمدی پروسیسنگ زونز سے افغانستان کو زمینی راستوں سے سبزی، گھی اور کوکنگ آئل کی برآمد کے حوالے سے وزارت تجارت کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔
ای سی سی کے اجلاس میں سال 2023-24 کے لیے تمباکو کے نظرثانی شدہ سیس کی شرحوں کی منظوری بھی دی گئی۔