پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا
سال 2018 میں سمیع الحسن برنی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیع الحسن برنی کو عہدے سے ہٹادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع الحسن برنی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز عہدے سے ہٹا کر اسپیشل پروجیکٹس میں تبادلہ کردیا گیا ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فی الحال کوئی ایسا پروجیکٹ ہی موجود نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ میں کسی کو سائیڈ لائن کرنا ہو تو پہلے اس شعبے میں ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، ماضی میں بھی فیصل حسنین اور ذاکر خان کو اسی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ذکا اشرف کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات
سابق چیئرمین احسان مانی کے دور میں سمیع الحسن برنی کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں تھی تاہم انکو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد چارج رضا راشد کو دیدیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سمیع الحسن کی جگہ تقرری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔