حکومت آلو کے نرخ پر قابو پانے میں تاحال ناکام
آلو کی قیمت اتوار کو بھی تھوک مارکیٹ میں 50روپے کلو جبکہ پرچون کی سطح پر 70روپے کلو پر دیکھی گئی
حکومت ملک بھر میں آلو کی قیمت کنٹرول کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تقریبا ایک ہفتے قبل وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی طرف سے 3 روز میں آلو کی قیمت میں کمی نہ ہونے کی صورت میں آلو کی درامد پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی بے اثر ثابت ہوا ہے۔
آلو کی قیمت اتوار کو بھی تھوک مارکیٹ میں 50روپے کلو جبکہ پرچون کی سطح پر 70روپے کلو پر دیکھی گئی جس پر سماجی اور عوامی حلقے شدید تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ ملک بھر میں آلو کی نئی فصل بھی آچکی ہے لیکن اس کے باوجود قیمتوں پر کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔