حکومت آلو کے نرخ پر قابو پانے میں تاحال ناکام

آلو کی قیمت اتوار کو بھی تھوک مارکیٹ میں 50روپے کلو جبکہ پرچون کی سطح پر 70روپے کلو پر دیکھی گئی

آلو کی قیمت اتوار کو بھی تھوک مارکیٹ میں 50روپے کلو جبکہ پرچون کی سطح پر 70روپے کلو پر دیکھی گئی ۔ فوٹو: فائل

حکومت ملک بھر میں آلو کی قیمت کنٹرول کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تقریبا ایک ہفتے قبل وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی طرف سے 3 روز میں آلو کی قیمت میں کمی نہ ہونے کی صورت میں آلو کی درامد پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی بے اثر ثابت ہوا ہے۔


آلو کی قیمت اتوار کو بھی تھوک مارکیٹ میں 50روپے کلو جبکہ پرچون کی سطح پر 70روپے کلو پر دیکھی گئی جس پر سماجی اور عوامی حلقے شدید تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ ملک بھر میں آلو کی نئی فصل بھی آچکی ہے لیکن اس کے باوجود قیمتوں پر کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story