لائیو شو کے دوران بحث سینئرصحافی اور وزیرگتھم گتھا ہوگئے

لڑائی وزیر کی جانب سے صحافی کے منہ پر پانی پھینکنے سے شروع ہوئی

وزیر اور صحافی کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:اسکرین گریب

لبنان کے ایک چینل پرلائیو شو کے دوران سینئر صحافی اور سابق وزیر لڑ پڑے۔

لبنان کے ایک ٹی وی چینل پر سابق وزیر اور صحافی کےدرمیان شو کے دورا ن ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ پروگرام کے اس حصے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔




سابق لبنانی وزیر وئام وھاب اور صحافی سائمن ابو فاضل شو میں صدر کے انتخاب کے حوالے سے بات بحث میں تبدیل ہوگئی اور سابق وزیر نے سینئر صحافی پر پانی پھینک دیا۔ پانی پھینکے کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے۔ اینکر اور اسٹوڈیو میں موجود لوگ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

 
Load Next Story