لیبیا میں قید پاکستانیوں کا معاملہ ترجمان وزارت خارجہ کا ردعمل

ناظم الامور نے پاکستانی نژاد قیدیوں سے ملاقات کی اور قیدیوں کو بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

—فوٹو:فائل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا میں پاکستان کے ناظم الامور عاشق علی نے پاکستانی نژاد قیدیوں سے ملاقات کی اور قیدیوں کو خوراک اور بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بن غازی لیبیا میں زیر حراست پاکستانیوں سے متعلق میڈیا سوالات کے جواب میں کہا کہ وزیر خارجہ کی ہدایات پر طرابلس میں پاکستانی ناظم الامور نے بن غازی میں حراستی مرکز کا دورہ کیا۔


انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ناظم الامور عاشق علی نے پاکستانی نژاد قیدیوں سے ملاقات کی قیدیوں کو خوراک اور بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ہمارا مشن معمول کے طبی معائنے اور زیر حراست افراد کو ادویات کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی طبی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے مشن ان قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے IOM کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
Load Next Story