پی آئی اے کی بہتری کیلیے زیادہ مدد کرینگے وزیرخزانہ

ڈار کی ایئر وائس مارشل عامرحیات سے ملاقات،متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا، ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پی آئی اے کی بہتر ی کے لیے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی بہتر ی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، انھوں نے یہ بات پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ایئر وائیس مارشل محمد عامر حیات سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے اسلام آباد پھر لاہور اور کراچی ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرینگے، سعد رفیق


پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی، وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کیلیے پروازوں کو شروع کروانے کیلیے وزیرِ ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا۔

مزید برآں ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

Load Next Story