نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا شہباز شریف
نواز شریف کا تو پاناما اسکینڈل میں نام ہی نہیں تھا، ن لیگ کو اگلے پانچ سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بدل دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا، نواز شریف کا تو پاناما اسکینڈل میں نام ہی نہیں تھا پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔
فیصل آباد میں ستیانہ بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے معاملے میں مجبوراً آئی ایم کی شرط پوری کرنی پڑی، عمران خان کہتا تھا مرجاؤں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا لیکن اس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اپنا ہی کیا گیا معاہدہ توڑ کر سارا بوجھ اگلی حکومت پر منتقل کردیا۔
وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کیا کہ 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کا مینڈیٹ چرا کر بہروپیے حکومت میں لائے گئے، آپ لوگوں کو اس بار ن لیگ کو ووٹ دے کر بدلہ لینا ہے، اگلے وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ن لیگ کو اگلے پانچ سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بدل دیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اتحادی ہیں بلکہ ن لیگ کا جے یو آئی کے ساتھ قدرتی رشتہ ہے۔