او آئی سی کا سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ

او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے سویڈن کی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا

(فوٹو : انٹرنیٹ)

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے سویڈن کی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کی جارہی ہے۔


او آئی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس نے سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ اجلاس میں او آئی سی نے بعض رکن ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات پر بار بار حملوں کے خلاف احتجاج کا خیر مقدم کیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک خود مختار فیصلے کریں، سویڈش حکام کی جانب سے قرآن پاک اور اسلامی علامتوں کے تقدس پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کریں، آزادی اظہار کے بہانے ریاستوں کی جانب سے اس طرح کے ذلت آمیز اقدامات کو مسترد کریں۔
Load Next Story