ملکی سیاست میں آئندہ چھ ماہ فیصلہ کن ہیں نواز شریف

آئندہ عام انتخابات میں اگرعوام نے مسلم لیگ(ن) کومنتخب کیا توہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے، نوازشریف

آئندہ عام انتخابات میں اگرعوام نے مسلم لیگ(ن) کومنتخب کیا توہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے، نوازشریف فوٹو: اے ایف پی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں آئندہ چھ ماہ انتہائی فیصلہ کن ہیں۔



نوازشریف نے رکن صوبائی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹو کی والدہ کے انتقال پران سےتعزیت کی جس کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ دورملک کی تاریخ کا مشکل ترین دورہےکیونکہ حکمرانوں نے 4 سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نےجو کیا وہ عوام کے سامنےہے اور ہم ہمیشہ عوام کی ہرآزمائش پرپورا اترے۔


نوازشریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اگرعوام نے مسلم لیگ(ن) کومنتخب کیا توہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔


Recommended Stories

Load Next Story