بجلی ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی حکومتی درخواست پر نیپرا سماعت مکمل
فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو بھیجے گا، جس پر حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا اور ارکان نے کی، جس میں وفاقی حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک کے اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی، بجلی 7.5 روپے یونٹ مہنگی
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، جس پر وفاقی حکومت بجلی کی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔