3 سالہ بچے کو 40 فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکال لیا گیا

بچے کو کنویں سے نکالنے میں 6 گھنٹے لگے ، حکام

کنویں کو استعمال نہ کرنے کے باوجود کھلا چھوڑ دیا گیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں کنویں میں گرنے والے 3 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے نلدا میں کھیت میں کام کرنے والی ایک خاتون کا بچہ کھیلنے کے دوران پیر پھسلنے کے باعث 40 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔ بچے کی ماں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو صحیح سلامت نکالنے کی کوششیں شروع کیں اور 6 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بچے کو کنویں سے زندہ نکال لیا گیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے۔




پولیس حکام کے مطابق کسانوں نے زیر زمین پانی استعمال میں لانے کے لیے کنواں کھودا تھا تاہم پانی نہ نکلنے پر کنویں کو بند کرنے بجائے کھلا چھوڑ دیا تھا۔

 
Load Next Story