اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا حسن شہریار
شہزادی ڈیانا کو دیکھ کر ڈیزائنر بننے کا شوق پیدا ہوا، حسن شہریار یٰسین
پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یٰسین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں گن پوائنٹ پر شادی کیلئے کہا گیا تو وہ مہوش حیات سے شادی کریں گے۔
حال ہی میں حسن شہریار عرف ایچ ایس وائی ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے بچپن سمیت زندگی کے کئی واقعات کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اگر گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو کس سے کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں حسن شہریار نے کہا کہ وہ گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرنا چاہیں گے کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت ضروری ہے اور مہوش ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔
اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے معروف ڈیزائنر نے بتایا کہ وہ نیویارک میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا آدھا بچپن لندن میں گزرا۔
ایچ ایس وائی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر پہلی مرتبہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ان کی شادی کے دن دیکھا تھا اور ڈیانا کو دیکھ کر ہی انہیں ڈیزائنر بننے کا شوق پیدا ہوا۔
حسن شہریار نے بتایا کہ انہوں نے ڈیانا کی شادی سے واپس آکر ٹشو پیپر کی مدد سے ڈیانا کی شادی کے جوڑے جیسا گاؤن بنایا جو انہوں نے اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا تھا۔
یاد رہے کہ حسن شہریار یٰسین پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے مشہور ڈیزائنر ہیں ان کے ملبوسات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا ہے۔