نسیم شاہ نے عامر کی تعریف کا احسن انداز میں جواب دیدیا

"میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟" فاسٹ بولر

"میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟" فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کی جانب سے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اپنی بالنگ کی تعریف کرنے پر محمد عامر کا احسن انداز میں جواب دیا ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ عامر کی جانب سے انہیں شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ بہتر بالر قرار دیا گیا ہے؟ اس پر آپ کیا کہیں گے جس پر نوجوان پیسر نے احتیاط سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ '' میں کیا کہوں کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں؟ میرا کسی سے مقابلہ نہیں، بنیادی ہدف اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہے''۔

یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ پچچ کے حالات سازگار نہ ہونے پر وہ سوئنگ ڈلیوری کیلئے نہیں جاتے بلکہ یارکر اور باؤنسر بھی آزماتے ہیں، جو انہیں دیگر بالرز کے مقابلے زیادہ خطرناک بناتا ہے۔


مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ پاکستان پہلی پوزیشن پر آگیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر نسیم شاہ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ شاہین محض ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
Load Next Story