ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج اور دھرنے کے بعد وکلا سندھ اسمبلی میں داخل
جاں بحق وکلا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی، قاتلوں کی گرفتاری اور سیکیورٹی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا، وکلا
KARACHI:
شہر قائد میں وکلا کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور دھرنے کے بعد وکلا سندھ اسمبلی میں داخل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں وکلا کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور حکومت کی جانب تحفظ فراہم نہ کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار، ملیر بار اور کراچی بار کے وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے بعد اسمبلی کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کی آمدروفت مکمل طور پر معطل ہوگئی جب کہ اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
احتجاج اور دھرنے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود حکومت کا کوئی نمائندہ مذاکرات کے لئے نہ پہنچا تو وکلا مشتعل ہوگئے اور اسمبلی کا مرکزی دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی، قاتلوں کی گرفتاری اور سیکیورٹی کا معاملہ حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔