کراچی پولیس اہکار کے قتل میں ملوث بھائی اور دو بھتیجے گرفتار
گرفتار ملزمان میں مقتول اسمٰعیل کا بڑا بھائی بخت زمین اور اس کے 2 بیٹے حماد اور عزیز شامل ہیں، ایس ایس پی سٹی
لیاری چاکیواڑہ میں پولیس اہلکار اسمٰعیل کے قتل میں ملوث اس کے بھائی اور دو بھتیجوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو چاکیواڑہ پولیس نے خفیہ ذرائع اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس وقت گرفتار کیا جب وہاندرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
عارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان بخت زمین نے اپنے 2 بیٹوں حماد اور عزیز کے ساتھ مل کر رواں ماہ 16 جولائی کو اپنے پولیس اہلکار بھائی ہیڈ کانسٹبیل اسمٰعیل کو گلی میں جھگڑے کے دوران بیدردی سے وحشیانہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
ملزمان نے مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی جبکہ واقعہ کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں مقتول کا بڑا بھائی بخت زمین اور اس کے 2 بیٹے فائرنگ کے ساتھ اسمٰعیل پر تشدد بھی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے ۔