بالی ووڈ میں ’’موہن جوداڑو‘‘ پر فلم بنانے کی تیاری ہریتھک مرکزی کردار ادا کریں گے
فلم کا اسکرپٹ کافی عرصے سے تیار تھا تاہم آسوتوش گواریکر ہریتھک روشن کی فراغت کا انتظار کررہے تھے
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکر وادی سندھ کی قدیم تہذیب ''موہن جو داڑو'' پر فلم بنارہے ہیں اور اس میں مرکزی کردار ہریتھک روشن ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسوتوش گواریکر کی گزشتہ تاریخی فلم ''جودھا اکبر'' میں ہریتھک روشن نے کام کیا تھا ، اب وہ ایک مرتبہ پھر تاریخی موضوع پر فلم بنارہے ہیں جو وادی سندھ کی قدیم تہذیب ''موہن جو داڑو'' کا احاطہ کرے گی۔ اس فلم کا اسکرپٹ کافی عرصے سے تیار تھا تاہم وہ ہریتھک روشن کی فراغت کا انتظار کررہے تھے، اب جب ہریتھک روشن نے فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھر لی ہے تو انہوں نے بھی فلم کی عکسبندی کے لئے انتظامات شروع کردیئے ہیں تاہم اب تک فلم میں شامل دیگر فنکاروں کا انتخاب نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ آسوتش گواریکر اس سے قبل جودھا اکبر کے علاوہ لگان اور سوادیس جیسی فلمیں بناکر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔