تمام پبلک آفس ہولڈر تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند
صدر،وزیراعظم،مسلح افواج،عدلیہ ،سرکاری وفد میں شامل تمام افراد تحائف جمع کرائینگے
صدر، وزیراعظم، مسلح افواج، عدلیہ سمیت تمام پبلک آفس ہولڈرزبشمول ارکان پارلیمنٹ ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے والے شخص پر تحفے کی تخمینہ رقم کا پانچ گنا جرمانہ ہوگا۔ توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل سرکاری و غیرسرکاری افراد بھی تحفہ میں ملنے والی اشیا توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے جبکہ قومی خزانے سے کسی بھی قسم کا معاوضہ لینے والے افراد تحفے میں ملنے والی اشیا توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی
بل میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کی مینجمنٹ اور ریگولیشن کی ذمہ دار ہوگی، کابینہ ڈویژن بل سے متعلق مزید رولز بنانے کی بھی مجاز ہوگی۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر بہرہ مند تنگی کے بلز کی تجاویز کو اس بل میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔