ایشین گیمز پاکستان مینز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کپتان کون ہوگا
نوجوان کرکٹرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز کیلئے مینز ٹیم کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کیلئے قومی مینز اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی ہےم قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض قاسم اکرم نبھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن بھجوائی جانے والی فہرست میں قاسم اکرم(کپتان) حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ، طاہر بیگ، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، محمد اخلاق، محمد حسنین، عامر جمال، ارشد اقبال، شاہنواز دھانی، عرفات منہاس، عثمان قادر اور صفیان مقیم کے نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشین گیمز کرکٹ کیلئے پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف باہر
قبل ازیں گزشتہ روز ایشین گیمز کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سابق کپتان بسمہ معروف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گی تاہم ڈیانا بیگ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ اور ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ میں شاندار پرفارمنس پر انوشے ناصر اور شوال ذالفقار کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کی ویمنز ٹیم 2010 ء میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور پھر2014ء میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے اور اس کی نظریں اب ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔