ٹریل تھری زیادتی کیس جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر لڑکی کیخلاف کارروائی کا حکم

گرفتار ملزم نعمان رزاق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم

فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں جھوٹا مقدمہ کروانے پر سدرہ نامی لڑکی اور اس کے ساتھیوں پر اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا جبکہ گرفتار ملزم نعمان رزاق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عدنان رسول نے ملزم نعمان رزاق کی پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔


زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی لڑکی سدرہ نے اپنے بیان میں فراڈ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض یہ مقدمہ درج کروایا تھا اور اس رقم کے عوض 10ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے۔

لڑکی کے اعترافی بیان کی روشنی میں عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی سدرہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سنا دیا۔

پولیس تفتیش میں پہلے ہی مقدمے کو جھوٹا قرار دے چکی ہے۔
Load Next Story