کولمبو ٹیسٹ سرفراز احمد ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوگئے
محمد رضوان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ''ریٹائرڈ ہرٹ'' ہوگئے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو باؤنسر کیا جو انکے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔
قومی ٹیم کے فزیو نے سرفراز احمد کو فیلڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ کرکٹر سے سوالات بھی کیے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
دوسری جانب میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ پلٹ کر رکھ دی
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔