سعود شکیل کے بعد عبداللہ شفیق کی سری لنکا کیخلاف ڈبل سینچری

نوجوان اوپننگ بیٹر نے 322 گیندوں پر 200 رنز کی اننگز کھیلی

نوجوان اوپننگ بیٹر نے 322 گیندوں پر 200 رنز کی اننگز کھیلی (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سری لنکا کے خلاف ڈبل سینچری داغ دی۔

کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اوپنر عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر 201 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق ملک سے باہر سینچری اسکور کرنے والے ساتویں بلےباز بنے ہیں جبکہ اسے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ پلٹ کر رکھ دی


اس سے قبل گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ؛ سرفراز احمد ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ''ریٹائرڈ ہرٹ'' ہوگئے

دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 270 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

Load Next Story