پاکستان اوربھارت کے عوام محبت اورامن چاہتے ہیں سنی دیول

سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے، اداکار

بات انسانیت کی ہوتی ہے،سنی دیول:فوٹو:فائل

بھارتی اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام امن اور محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنی دیول نے اپنی نئی فلم ' غدر 2' کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں لیکن سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔


سنی دیول جو بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے مزید کہا کہ بات انسانیت کی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی نہیں چاہتے۔

 
Load Next Story