مداح گھر بیچ کر کنسرٹ کیلیے مصر پہنچا لیکن کنسرٹ منسوخ ہوگیا
امریکی ریپر کے نئے البم کی لانچنگ اہرام مصر پر ہونا تھی
ایک مداح نے اپنے پسندیدہ امریکی گلوکار کے مصر میں ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنا گھر تک بیچ دیا لیکن شومئی قسمت کہ عین موقع پر کنسرٹ ہی منسوخ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے نئے البم یوٹوپیا کی لانچنگ اہرام مصر میں ہونا تھی اور اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے امریک مداح نے اپنا گھر بیچ دیا تاکہ سفری اخراجات پورے کرسکے۔
تاہم یہ کنسرٹ عین موقع پر منسوخ ہو گیا۔ جس پر مداح نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے کہا کہ کنسرٹ کی منسوخی سے مجھے دھچکا لگا کیوں کہ میں اس کے لیے اپنا گھر فروخت کرچکا تھا۔
مداح نے مزید کہا کہ میں کنسرٹ میں شرکت کے لیے مصر پہنچ چکا ہوں لیکن جسے دیکھنے آیا تھا وہ پروگرام ہی منسوخ ہوگیا۔
دوسری جانب کنسرٹ کی منتظمین نے کہا کہ پروڈکشن کے چند پیچیدہ مسائل کے باعث امریکی گلوکار کے کنسرٹ کو روک دیا گیا تھا۔ ٹکٹس کی رقم واپس کردی گئی۔ کنسرٹ کی منسوخی سے ہمارا لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے۔