ایف بی آر سے معاملات طے پا گئے پی آئی اے کے اکاؤنٹس بحال

ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بینک اکاونٹس جلد ہی بحال کردیے جائیں گے، ترجمان پی آئی اے

—فائل فوٹو

واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملے پر ایف بی آر اور پی آئی اے کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بینک اکاونٹس جلد ہی بحال کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے جس سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔


مزیدپڑھیں: ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، پروازیں متاثر


اس سے قبل اس معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے اکاونٹس بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اکاونٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آڑ سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔ اکاونٹس بند ہونے کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔

 
Load Next Story