ایف بی آر نے ٹیکس فائلنگ سسٹم کا اپ گریڈڈ ورژن لانچ کردیا
آئی آر آئی ایس-ٹو کی اپ گریڈیشن کے بعد ایف بی آر اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس فائلنگ آپریشنز کو بڑھا سکے گا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے صارفین کی سہولت اور بہتر کارکردگی کے لیے ٹیکس فائلنگ سسٹم کا اپ گریڈڈ ورژن لانچ کردیا۔
ایف بی آراعلاامیہ کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو وسکریٹری ریونیو ڈویژن عاصم احمد نے جمعرات کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ٹیکس فائلنگ سسٹم کا اپ گریڈڈ ورژن آئی آر آئی ایس ٹو لانچ کردیا۔
پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے تیارکردہ نئے سسٹم کے اجراء کے موقع پر ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز)،ممبر آئی ٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پرال اور آئی آر اور آئی ٹی ونگز کے چیفس اور سکریٹریز بھی موجود تھے-
آئی آر آئی ایس-ٹو ایف بی آر کے لیے لاگت میں کمی، بہتر کارکردگی، صارفین کے لیے بہتر تجربہ اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے اولین ورژن آئی آر آئی ایس-ون اور اس کے بعد متعارف کرائے جانے والے آئی آر آئی ایس-ون پوائنٹ ون کو صارفین کے اطمینان اور کارکردگی کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔
علاوہ ازیں پیک لوڈ کے وقت مہنگے ہارڈویئر کی ضروریات اس پر مستزاد تھیں۔ ان تمام مشکلات کو دور کرتے ہوئے صارفین اور ایف بی آر دونوں کے لیے کسی رکاوٹ کے بغیر فعال رہنے کے لیے آئی آر آئی ایس-ٹو متعارف کرایا گیا ہے جس میں مضبوط بیک اینڈ اضافے اور فرنٹیڈ ڈیزائن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
آئی آر آئی ایس-ٹو کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے ایف بی آر ہارڈویئر پر اپنے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس فائلنگ آپریشنز کو بڑھا سکے گا۔