طلبہ کی آسانی کیلیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف
محکمہ کالجز نے ویب سائٹ پر رہنمائی بک میں گوگل میپ کے ذریعے کالجوں کے راستے اور بس کے روٹ بھی واضح کردیے
محکمہ کالجز سندھ نے اپنی ویب سائٹ پر طلبہ کی آسانی کے لیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف کروادی جس میں قریبی کالج تک رسائی کے لیے باآسانی گوگل میپ کے ذریعے نہ صرف پہنچ سکتے ہیں بلکہ کالج کی طرف کونسی بس جاتی ہے اور متعلقہ آفیسرز کے نمبر بھی موجود ہوں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کے احکام پر کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے طلبہ کی آسانی کیلیے Book Guide Students بنائی ہے جس میں کالج تک رسائی کے لیے باآسانی گوگل میپ کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں اور کس کالج کی طرف کون سی بس جاتی ہے وہاں داخلے کے متعلقہ آفیسر کا نمبر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام فیکلٹیکی لسٹ موجود ہوگی یہ کوشش طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ شاداب حسین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹس گائیڈ لائن میں بسز کے تمام روٹس موجود ہوں گے کون سی بس کس وقت جائے گی اور فوکل پرسن کا نمبر بھی موجود ہوگا، اس مرتبہ طلبہ کے داخلے ضلعی سطح پر نہیں بلکہ زون وائزتقسیم کیے گئے ہیں،جب داخلے ضلعی سطح پر ہوتے تھے طلبہ کو دور دراز کے علاقوں والے کالجز ملتے تھے جیسے ڈسٹرکٹ کیماڑی کی حدود گولیمار تک ہے اس لیے زون سسٹم کیا ہے جس میں سب سے قریب کالج میں داخلہ ملے گا تا کہ طلبہ کیلیے آنے جانے میں آسانی ہو کراچی میں 9 زون میں کالجوں کو تقسیم کیا ہے، اب اے ، بی ، سی ، ڈی گریڈ والے ایک ہی کالج میں پڑھیں گے مگر اے ون اور اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کو خودمختاری ہوگی کہ وہ کسی بھی کالج میں پڑھیں۔
ڈپٹی سیکریٹری راشد احمد کھوسو نے کہا کہ یہ اسٹوڈنٹ گائیڈ بک طلبہ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
میٹرک کی طالب علم نمرہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ مشکل ایک لڑکی کیلیے تعلیمی ادارے میں آنے جانے میں ہوتی ہے موجودہ حالات کے باعث خوف رہتا تھا اور والدین اسکول، کالجز چھوڑنے اور لینے کے پابند تھے مگر اب کالج قریب کا ہوگا، بس کے اوقات، روٹ سب معلوم ہوگا نمرہ نے کہا کہ اس طرح پڑھائی اور آسان ہو جائے گی آج کل گھر میں کمپیوٹر ، موبائل جیسے برقی آلات سب کے گھر میں ہیں تمام طالب علم جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھی ہورہے ہیں۔