بالی ووڈ فلم ’’کیا دہلی کیا لاہور‘‘ تقسیم ہند کے درد کی کہانی

لوگوں کا دکھ بیان کرنیوالی فلم پاکستان میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں، ہدایتکار

لوگوں کا دکھ بیان کرنیوالی فلم پاکستان میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں، ہدایتکار فوٹو : فائل

''مون سون ویڈنگ''، ''رگھو رومیو'' اور ''دہلی بیلی'' جیسی فلموں میں اداکاری کے جو ہر دکھانے والے بالی ووڈ اداکار وجے راز اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔


ان کی نئی فلم ''کیا دہلی، کیا لاہور'' جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔برِصغیر کی تقسیم کے دوران لوگوں کے دکھ درد کو بیان کرنے والی اس فلم کے پروڈیوسر کرن اروڑا اسے پاکستان میں بھی ریلیز کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔ ہدات کار وجے راز نے بتایا کہ یہ تقسیم کے 'عذاب' کو بیان کرنے کے علاوہ کچھ اور بنیادی سوال بھی اٹھاتی ہے۔ تاحال پاکستان میں اس کی فلم کی ریلیز کے معاملات طے نہیں ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ہماری فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے گی کیونکہ اس میں پاکستان کے خلاف کچھ بھی نہیں ہیں۔ یہ تو بس تقسیم کا درد بتاتی ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ہی جگہ کے لوگوں نے برداشت کیا۔ فلم کا پہلا ٹریلر واہگہ بارڈر پر ریلیز کیا گیا تھا، اور مشہور نغمہ نگار، شاعر اور مصنف گلزار اس فلم سے اتنے متاثر ہوئے کہ انھوں نے اس کی تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہدایت کار وجہ راز نے کہا کہ تقسیم کے وقت ہر ہندوستانی اور پاکستانی کو جو تکلیف ہوئی تھی میری فلم اسے بیان کرتی ہے۔
Load Next Story