عالیہ اور ارجن کی ’’2 اسٹیٹس‘‘ سو کروڑ کلب کے قریب پہنچ گئی

فلم نے 3 ہفتوں کے دوران صرف بھارت میں 94 کروڑ 83 لاکھ کمالیے

فلم نے 3 ہفتوں کے دوران صرف بھارت میں 94 کروڑ 83 لاکھ کمالیے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کی رومانٹک فلم ''ٹو اسٹیٹس'' سو کروڑ کلب کی ممبر بننے والی دو ہزار چودہ کی پہلی فلم بن گئی۔


فلم نے بھارت میں 94 کروڑ 83 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی فلم''ٹو اسٹیٹس'' نے ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی دنیا بھر میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا تھا۔ رومانوی فلم اب بھارت میں بھی سو کروڑ کلب کی ممبر بننے کو ہے۔ فلم مسلسل تین ہفتوں سے باکس آفس پر چھائی ہے۔

بالی وڈ ذرائع کے مطابق چھتیس کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم ''ٹو اسٹیٹس''نے اکیانوے کروڑ اڑسٹھ لاکھ کا بزنس کر لیا ہے۔ دومختلف خاندانوں پر بنی اس فلم میں امریتا سنگھ بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔
Load Next Story