چلاس کار اور وین میں تصادم 8 افراد ہلاک9 زخمی


—فائل فوٹو
ایکسپریس نیوز کے مطابق چلاس کے علاقے گیٹی داس کے قریب سیاحوں سے بھری ہائی ایس وین اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وین کھائی میں جاگری۔
حادثے میں وین میں سوار 8 سیاح جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ زخمیوں کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کیا گیا، جب کہ 7 افراد کی لاشیں ناران روانہ کردی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ہائی ایس وین میں کل 18مسافر سوار تھے۔