انڈوں کی حفاظت کیلئے مادہ مگرمچھ کی تنگ سلاخوں سے گزرنے کی ویڈیو وائرل
فلوریڈا میں واقع ایک ساحل پر مادہ مگرمچھ بہت کوششوں کے بعد تنگ باڑھ سے گزرنے میں کامیاب ہوگئی
ایک دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممتا کے ہاتھوں مجبور مادہ مگرمچھ ایک تنگ باڑھ سے نکلنے کی جدوجہد میں آخرکار کامیاب ہوجاتی ہے تاکہ وہ اپنے گھونسلے میں رکھے انڈوں تک پہنچ سکے۔
یہ واقعہ فلوریڈا کے کوکوا نامی ساحل پر پیش آیا ہے جس کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔ اس دلچسپ ویڈیو میں مادہ مگرمچھ آدھے دھڑسے درمیان میں پھنس جاتی ہے اور بظاہربے بس دکھائی دینے لگتی ہے۔ لیکن وہ اپنا جسم موڑتی ہے اور پچھلے پیر کی مدد سے خود کو دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے۔
یہ ویڈیو بِل گائیگر نامی شخص نے بنائی ہے جو پہلے تو مگرمچھ کی اس تکلیف دہ کوشش جاننے سے قاصر تھا۔ لیکن جلد ہی اس نے دیکھا کہ رکاوٹ عبور کرنے کے بعد مادہ مگرمچھ سیدھی اپنے انڈوں کے پاس جاتی ہے تاکہ وہ ان کی حفاظت کرسکے۔
اس مگرمچھ کی لمبائی کم ازکم چھ فٹ ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے مگرمچھ اور اس کے انڈوں کو کسی محفوظ مقام پر پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔